عثمان بزدار

عوام کی دعاوں پر ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں، عثمان بزدار

لاہور(رپورٹنگ آن لائن) وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ گزشتہ روز کی نسبت طبیعت بہتر ہے۔ عوام کی دعاوں پر ان کا شکرگزار ہوں۔ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ روز کی نسبت آج طبیعت بہتر ہے۔ عوام کی دعاوں پر ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ مکمل احتیاط کر رہا ہوں اور آئسولیشن میں ہوں اور اہم سرکاری امور گھر رہ کر سرانجام دے رہا ہوں۔ وزیراعلی کا اپوزیشن جماعتوں سے کہنا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں اجتماعات سے گریز کریں۔ یہ وقت سیاست کا نہیں بلکہ دکھی انسانیت کے دکھ بانٹنے کا ہے۔ عثمان بزدار نے عوام سے درخواست کی ہے کہ وہ احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں۔ کورونا کی دوسری لہر خطرناک ہے، احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں۔