کراچی (رپورٹنگ آن لائن) پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما و لیڈیز ونگ سندھ کی صدر فریال تالپور سے پاکستان پیپلز پارٹی پی ایس 95 کے صدر و چیئرمین اورنگی ٹاون جمیل ضیاڈائری نے ملاقات کی،
جمیل ضیا ڈائری کو اورنگی ٹاون کی عوام کی خدمت اور مسائل کو ہنگامی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدا یت دیتے ہوئے فریال تالپورنے کہا کہ عوام کی خدمت کا بے لو ث جذبہ ہی ہماری اصل کامیابی ہے پیپلز پارٹی کا تو منشور ہی یہی ہے کہ لوگوں کی خدمت اور ان کے مسائل حل کیئے جائیں ،
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے ہر منتخب عوامی نمائندے کو اپنے حلقے کی عوا م کے نہ صرف دکھ درد میں شریک ہونا چاہیے بلکہ اس کے لیئے اپنے تمام تر وسائل کو بھی استعمال کرنا چاہیے، اس موقع پر چیئرمین اورنگی ٹاون جمیل ضیا ڈائری نے اورنگی ٹاون کی عوام کی خدمت اور حلقے کی بہتری کے لیئے بھرپور جدوجہد کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں مشکور ہوں اپنی پارٹی کی قیادت اور بالخصوص فریال تالپور کا جنہوں نے مجھ پر اعتما د کرتے ہوئے مجھے چیئرمین اورنگی ٹاون بنا یا اور بھرپور انداز میں عوامی خدمت کرنے کا موقع فراہم کیا،
اورنگی ٹاون کی بہتری ، تعمیر و ترقی میری ترجیحات کا حصہ ہیں ، میری سیاست کی شروعات اورنگی ٹاون سے ہوتی ہے میرا جینا مرنا اورنگی کے لوگوں کے ساتھ ہے ، روزانہ کی بنیاد پر حلقے کا دورہ کرتا ہوں اور لوگوں سے ملاقاتیں کرتا ہوں ان کے مسائل سنتا ہوں اور ان کو حل کرنے کے لیئے فی الفور اقدامات کرنے شروع کردیتا ہوں، جب تک زند ہ ہوں اورنگی ٹاون کو سنوارنے کے لیئے محنت کرتا رہوںگا،
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے اور مجھے فخر ہے کہ میں ایسی جماعت کا ایک ادنی ساکار کن ہوں جس کے قائدین نے ملک وقوم کے لیئے جانوں کے نذرانے پیش کیے ، پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ملک میں جمہوریت اور سیاسی استحکام کے لیئے کردار ادا کیا اور آج بھی ملک میں استحکام پیپلز پارٹی کی کاوشوں سے ہی آیا،
انہوں نے فریال تالپور کی سندھ کی ترقی اور خوشحالی کے لیئے کی جانے والی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ سندھ میں پیپلز پارٹی کی مضبوطی میں فریال تالپور کا اہم کردار ہے اور اس ہی وجہ سے پیپلز پارٹی نے بلدیاتی انتخابات میں سیاسی مخالفین کی ضمانتیں ضبط کروائیں۔