کراچی(رپورٹنگ آن لائن)سندھ کے سینئر وزیرشرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ عوام کو ٹرانسپورٹ کی سہولیات دے رہے ہیں۔
شرجیل انعام میمن نے سندھ اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ٹرانسپورٹ کمپنی کا سب سے بڑا پلانٹ لگانے جارہے ہیں، عوام کو ٹرانسپورٹ کی سہولیات دے رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ دنیا کی بڑی ٹرانسپورٹ کمپنی سے معاہدہ ہورہا ہے، ریڈ لائن منصوبہ پاکستان کا واحد منصوبہ ہے، نگران حکومت کے دور میں بھی بسز آئی تھیں۔