کم جونگ 52

عوام کو فوائد پہنچانا ہی سب سے بڑی کارکردگی ہے، چینی صدر

بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن) یکم اپریل کو شائع ہونے والے چھیو شی میگزین کے ساتویں شمارے میں سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے جنرل سیکرٹری، چین کے صدر اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ کے ایک اہم مضمون کی اشاعت کی جائے گی، جس کا عنوان ہے “کارکردگی کا درست نظریہ قائم کرنا اور اس پر عمل کرنا”۔ یہ مضمون دسمبر 2012 سے فروری 2026 کے درمیان جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ کے اہم بیانات کے اقتباسات پر مبنی ہے۔

مضمون میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ کارکردگی کے نظریے کا مسئلہ ایک بنیادی معاملہ ہے۔ صرف اچھی کارکردگی کے ذریعے پارٹی اور ملک کی ترقی کو مسلسل فروغ دینے اورعوام کو فائدہ پہنچانے سے ہی ہم پارٹی کے مقاصد اور اس کے تاریخی مشن کو پورا کر سکتے ہیں۔ ہمیں حقیقی حالات کے مطابق آگے بڑھنے اور فطرت کے قوانین کے مطابق عمل کرنے کے اصولوں پر کاربند رہتے ہوئے سائنسی طریقے سے فیصلہ سازی اور محنت کے ذریعے ایسی کارکردگی پیدا کرنی چاہیے، جس سے صحیح معنوں میں عوام کو فائدہ پہنچ سکتا ہے اور عوام کی توثیق حاصل ہو سکتی ہے۔

مضمون میں بتایا گیا ہے کہ عوام کو فائدہ پہنچانا سب سے بڑی کارکردگی ہے۔کسی بھی مشن کو انجام دینے اور کارکردگی حاصل کرنے کا اصل مقصد عوام کو فائدہ پہنچانا ہے، اس کا مقصد ذاتی ترقی یا ذاتی فائدہ نہیں ہونا چاہئے۔ اپنے فرائض کی منصوبہ بندی کرنے اور کام کو آگے بڑھانے کے سلسلے میں، ہمیں ہمیشہ عوام کی مرکزیت پر مبنی ترقی کے فلسفے پر عمل پیرا رہنا چاہیے۔ ہمیں کامیابی کی جستجو میں جلد بازی، دھوکہ دہی،اندھا دھند طریقہ اپنانے اور لاپرواہی سے کام لینے سے گریز کرنا چاہئے، اور نئے عہدیداروں کی جانب سے ماضی کے وعدوں کو نظر انداز کرنے اور “امیج پروجیکٹس” یا ” کارکردگی کے منصوبے” بنانے کو ختم کرنا چاہیے۔ مضمون اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ رواں سال ملک کے”15ویں پانچ سالہ منصوبے” کا پہلا سال ہے، اور ضرورت اس بات کی ہے کہ تعلیم و تربیت کے ذریعے ہر سطح پر قیادت اور کارکنوں کو اس معاملے میں آگے بڑھایا جائے کہ وہ کارکردگی کا درست نظریہ قائم کریں اور اس پر عمل کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں