لاہور( رپورٹنگ آن لائن)عوام صحت کی بہترین سہولیات فرام کرنا ہماری اولین ترجیحات ہیں، اتائیت کے خاتمہ کیلئے سخت اقدامات کر رہے ہیں، قرشی فیملی کی شعبہ طب کیلئے کی جانے والی خدمات واقعی قابل تحسین ہیں ۔
ان خیالات کا اظہار بزمِ قرشی پاکستان کے زیرِ اہتمام منعقدہ “فطری طریقہ علاج کے ساتھ صحت کا حصول کے موضوع پرایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کیا ۔
سیمینار کی صدارت پروفیسر حکیم منصورالعزیز نے کی جبکہ صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق ،پروفیسر حکیم محمد احمد سلیمی ، شفاالملک حکیم محمد حسن قرشی کے پوتے محمد حسین قرشی مہمانان خصوصی تھے۔ خواجہ سلمان رفیق اطبا ء کی نئی ملازمتوں پر لگی پابندی کے خاتمے،گورنمنٹ طبیہ کالج بہاولپور کی پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ سے سپیشلائزڈ ہیلتھ میں منتقلی،نئے نیچرل میڈیسن کلینک کے اجرا سمیت دیگر مسائل کے حل کے لئے اپنے مکمل تعاون کی یقین دہائی کرائی ۔
سلمان رفیق نے قائد اطبا اقبال احمد قرشی کی رفاعی،طبی اور ملک وقوم کے لئے خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ وہ شعبہ طب کی بہتری اور ترقی کے لئے اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لاتے ہوئے ہمہ وقت مصروف عمل ہیں ۔