لاہور(رپورٹنگ آن لائن) وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ عوام کو ریلیف دینے کے لیے آخری حد تک جائیں گے۔ وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کی زیر صدارت آج پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس ہو گا جس میں اشیائے ضروریہ کے نرخوں اور سپلائی کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔
اجلاس میں اشیا کی مقررہ قیمت پر فراہمی کے لیے انتظامی اقدامات اٹھانے پر غور ہو گا اور وزیراعلی عثمان بزدار کو قیمتوں کی موجود صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی۔
وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے پر اپنے ردعمل میں کہا کہ قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ برداشت نہیں کروں گا جبکہ عوام کو ناجائز منافع خوروں کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا۔