عثمان بزدار 210

عوام کو ریلیف دینا ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے،عثمان بزدار

لاہور (رپورٹنگ آن لائن ) وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ عوام کو ریلیف دینا ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے،3 برس میں ماضی کی غلط پالیسیوں کو درست کیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدارسے معاون خصوصی برائے اطلاعات حسان خاور نے ملاقات کی جہاں وزیراعلی عثمان بزدار کا حسان خاور کیلئے نیک تمناں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو ریلیف دینا ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے، جبکہ پنجاب کے محکموں میں اصلاحات لا کر عوام کیلئے آسانیاں بھی پیدا کی گئی ہیں۔

وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ3 برس میں ماضی کی غلط پالیسیوں کو درست کیا ہے ، ا سی لیے آج پنجاب ترقی کے سفر میں دیگر صوبوں سے آگے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں