وزیر اعظم شہباز شریف

عوام کو درپیش مسائل سے بخوبی واقف ہیں، وزیراعظم

اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عوام جن مشکلات سے دوچار ہے وہ اس سے بخوبی واقفیت رکھتے ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے عوام مسائل کے متعلق بات کی ہے۔

اپنے پیغام میں شہباز شریف نے کہا ہے کہ عوام کولوڈشیڈنگ کی وجہ سے جن مشکلات کا سامنا ہے ان سے بخوبی واقف ہوں۔ انہوں نے کہا کہ آج ہنگامی اقدامات کے فیصلے کے بعد یکم مئی سے بجلی کی صورتحال معمول پر آجائے گی ۔ اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ پی ٹی آئی حکومت نے ایندھن خریدا اور نہ ہی پلانٹس کی بروقت مرمت اور دیکھ بھال کی جس کی وجہ سے ملک میں بجلی کا بحران پیدا ہوا ہے۔