چوہدری محمد سرور

عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی حکومت کی اولین تر جیح ہے، چوہدری محمد سرور

لاہور (رپورٹنگ آن لائن)گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی حکومت کی اولین تر جیح ہے ، 2021-22بھی گزر جائیں گے ،سیاسی مخالفین کے احتجاج سے خوفزدہ نہیں الیکشن 2023میں ہی ہونگے ،اپوزیشن جماعتیں خود تقسیم ہیں انکے پاس کوئی ویژن نہیں ہے۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار ہفتے کو ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار دوست محمد مزاری سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ، دونوں رہنماﺅں کے درمیان ملاقات میں ملکی سیاست، حکومتی اور پار لیمانی امور سمیت دیگر ایشوز پر بات چیت کی گئی۔گورنر پنجاب نے کہا کہ تین سال گزرچکے حکومت کے آئندہ دو سال بھی گزر جائیں گے ،سیاسی مخالفین کے احتجاج سے خوفزدہ نہیں الیکشن 2023 میں ہی ہونگے ،اپوزیشن جماعتیں خود تقسیم ہیں انکے پاس کوئی ویژن نہیں ہے،پاکستان اس وقت کسی ٹکراﺅ کا متحمل نہیں ہوسکتا اپوزیشن الیکشن کا انتظار کرے ۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ عوام نے تحریک انصاف کو 5سال حکومت کرنے کا مینڈیٹ دیا ہے،آئینی مدت پوری کرنا تحریک انصاف کی حکومت کا آئینی اور جمہوری حق ہے ،مہنگائی جیسے مسائل کے خاتمے کیلئے حکومت تمام وسایل بیر وئے کار لارہی ہے، چوہدری محمد سرور نے کہا کہ عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی حکومت کی اولین تر جیح ہے ، اپوزیشن کا حکومت کے خاتمے کا خواب پہلے پورا ہو ا نہ ہی اب ہوگا ۔