اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)عوام نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔اس حوالے سے شہریوں نے کہاہے کہ پیٹرول اور ڈیزل مہنگا ہونے سے سبزیوں سمیت کھانے پینے کی دیگر چیزیں بھی مہنگی ملیں گی۔
انہوں نے کہاکہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافے سے غریب کی قوت خرید مزید کم ہوگی۔واضح رہے کہ حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا اعلان کر دیا۔ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے 39 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 272 روپے 98 پیسے فی لیٹر ہو گئی۔
حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے 36 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا گیا، پیٹرول کی نئی قیمت 266 روپے 79 پیسے ہوگئی۔