خرم شیر زمان

عوام کا پیسہ ہڑپ کر کے امریکہ میں دھندے کھولے جارہے ہیں، خرم شیر زمان

کراچی (رپورٹنگ آن لائن) پی ٹی آئی کے رہنما خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ عوام کا پیسہ ہڑپ کر امریکہ میں دھندے کھولے جارہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنما خرم شیر زمان نے کا وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کے امریکا دورے سے متعلق بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ تین ماہ میں تیسری مرتبہ امریکہ یاترا کرنے والے ہیں۔

پی ٹی آئی کے رہنما خرم شیر زمان کا کہنا ہے کہ ہمیں جواب چاہیے کہ کورونا کی وبا کے دوران امریکہ کے چکی کیوں لگائی جارہی ہے۔ پی ٹی آئی کے رہنما خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ ہمیں خدشہ ہے کہ سندھ کے عوام کا پیسہ ہڑپ کر امریکہ میں دھندے کھولے جارہے ہیں۔

پی ٹی آئی کے رہنما خرم شیر زمان نے وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کے امریکا دورے سے متعلق بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایک وزیر اعلی کے پاس اتنا وقت ہے کہ وہ بار بار ملک سے نکل جاتے ہیں۔ پی ٹی آئی کے رہنما خرم شیر زمان کا کہنا ہے کہ وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نیب کے کیسز میں نامزد ہیں۔ پی ٹی آئی کے رہنما خرم شیر زمان نے مزید کہا ہے کہ وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے۔