فردوس عاشق اعوان 193

عوام کا عدم تعاون مکمل لاک ڈاون اقدامات کی جانب لے جائے گا، فردوس عاشق اعوان

لاہور(رپورٹنگ آن لائن) وزیراعلی پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے خبردار کیا ہے کہ عوام کا عدم تعاون مکمل لاک ڈاون اقدامات کی جانب لے جائے گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پنجاب میں کورونا کیسز مثبت آنے کی شرح میں اضافہ خطرناک ہے، اموات کی بڑھتی شرح تقاضا کرتی ہے احتیاطی تدابیر(ایس او پیز)پر سختی سے عمل کیا جائے۔ انہوں نے متنبہ کیا کہ عوام کا عدم تعاون مکمل لاک ڈاون اقدامات کی جانب لے جائے گا۔

فردوس عاشق نے کہا کہ قیمتی جانوں کے تحفظ کے لیے حکومتی سطح پر ضروری اقدامات کیے جارہے ہیں، ایس اوپیز پر عمل کے لیے عوامی تعاون اتنا اہم ہے کہ ماضی میں کبھی نہ تھا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ عوام کو حکومت کے ساتھ اپنی، دوسروں کی زندگیوں کی حفاظت کرنا ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں