شہباز شریف

عوام ووٹ کی طاقت استعمال کر کے دیانتدار قیادت منتخب کرسکتے ہیں،شہباز شریف

لاہور(رپورٹنگ آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف نے کہا ہے کہ عوام ووٹ کے آئینی و جمہوری حق کو استعمال کریں، عوام ووٹ کی طاقت استعمال کر کے دیانتدار قیادت منتخب کرسکتے ہیں۔

جمعرات کو اپنے بیان میں اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن نے عوام کے اعتماد کو کبھی ٹھیس نہیں پہنچائی، ہمارا ریکارڈ ہمیشہ وعدوں کو پورا کرنے کا رہا ہے، عوام ماضی کی طرح ایک بار پھر درست فیصلہ کریں گے، یقین دلاتا ہوں آپ کے بنیادی مسائل انشا اللہ لازمی حل ہوں گے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کورونا وبا کے پھیلا کے پیش نظر اپنا اور اپنے اردگرد دیگر افراد کا خیال رکھیں، ماسک پہن کر اپنی جان کی حفاظت کریں اور شیر کو ووٹ ڈال کر اپنے مستقبل کو محفوظ بنائیں۔