سید حسن مرتضی 168

عوام نے کٹھ پتلی حکمرانوں کا گھیرائو شروع کر دیا ہے’سید حسن مرتضی

لاہور(رپورٹنگ آن لائن) پیپلزپارٹی پنجاب کے پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضی نے کہا ہے کہ عوام نے کٹھ پتلی حکمرانوں کا گھیرائو شروع کر دیا ہے،حفیظ سینیٹر کی آتشزدگی پر پہنچی صوبائی وزیر یاسمین راشد کے ساتھ سلوک عوامی غصے کا اظہار ہے ،گو نیازی گو اور نیازی چور کا نعرہ اب جلسوں سے نکل کر گلیوں میں گونج رہا ہے۔

اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ عمران نیازی چار دیواری سے نکل کر عوام میں آئے تو اسے اپنی اوقات کا پتا لگ جائے گا۔وزیراعظم ، وزیراعلی اور وزرا عوام کے غصے کا سامنا نہیں کر پائیں گے۔نیازی اینڈ کمپنی کے دم دبا کر بھاگنے کا وقت ہو گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں