مریم اورنگزیب 17

عوام نے پی ٹی آئی کی احتجاج اور فساد کی کال مسترد کردی’مریم اورنگزیب

لاہور( رپورٹنگ آن لائن)سینئر وزیر مریم اور نگزیب نے کہا ہے کہ عوام نے پی ٹی آئی کی احتجاج کی کال پر توجہ نہیں دی،عوام نے انتشار اور فساد کی کال مسترد کردی۔مریم نواز کی کوششوں سے نوجوان اپنی ثقافت کے ساتھ جڑے ہیں، مریم نواز نے بسنت فیسٹیول کو کامیاب بنانے کیلئے بھرپور کوشش کی، کراچی اور دیگر شہروں سے لوگ لاہور آئے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب نے تمام اداروں کی معاونت سے بسنت کا انتظام کیا، مریم نواز نے مشکل فیصلے پر عملدرآمد کرایا، 14 لاکھ موٹر بائیکس پر سیفٹی راڈز لگائے گئے۔بسنت کے دوران عوام کو مفت سفری سہولیات فراہم کی گئیں، 20 لاکھ افراد نے بسنت کے دوران مفت سفر کیا۔انہوںنے کہا کہ پی ٹی آئی والوں نے احتجاج اور فساد کی کال دی جسے عوام نے یکسر مسترد کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں