لاہور (رپورٹنگ آن لائن) گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا ہے کہ عوام نے پانچ سال کا مینڈیٹ دیا ہے، مدت پوری کریں گے۔
اپنے ایک بیان میں گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا کہ سیاسی مخالفین سے حکومت کو کوئی خطرہ نہیں، الیکشن وقت سے پہلے نہیں، 2023 میں ہونگے، اپوزیشن کو بھی عام انتخابات کا انتظار کرنا چاہیے، عوام کو ریلیف فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔