اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وزیراعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا ہے کہ عوام اب مزید دھوکے کھانے کو تیار نہیں‘شہباز شریف اور انکے بیٹے نے فرد جرم سے بچنے کےلئے ہر بہانہ استعمال کیا، بکرے کی اماں کب تک خیر منائےگی‘بہت جلد لوٹ مار کا حساب دینا پڑے گا، خان اور عوام اب حساب چاہتے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں ڈاکٹر شہباز گل نے لکھا کہ منڈی بہاوالدین میں یہ واضح ہو گیا کہ عوام مقصود چپڑاسی کو پہچان چکی اور اب مزید دھوکے کھانے کو تیار نہیں۔جاری پیغام میں شہباز گل لکھتے ہیں کہ کل شہباز شریف اور ان کے بیٹے نے فرد جرم سے بچنے کے لئے ہر بہانہ استعمال کیا، بکرے کی اماں کب تک خیر منائے گی۔انہوں نے مزید لکھا کہ بہت جلد لوٹ مار کا حساب دینا پڑے گا، خان اور عوام اب حساب چاہتے ہیں۔