لاہور (رپورٹنگ آن لائن) ترجمان پاکستان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ہر پاکستانی چاہتا ہے کہ عمران خان سے جلد نجات ملے، ملک میں ترقی کی شرح زمین بوس ہے، ٹارگٹڈ سبسڈی کی باتیں قوم کو دھوکا دینے کی کوشش ہیں ،بدترین مہنگائی، بے روزگاری، معاشی تباہی سے ملک کو اجاڑ دیا گیا ہے۔
جمعرات کو اپنے ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب کو صرف اپنا، اپنے مافیا اور اے ٹی ایمز کا احساس ہے، عوام کو آپ کوئی ریلیف دینے کی صلاحیت نہیں رکھتے، آپ صرف مافیا اور اے ٹی ایمز کی جیبیں بھرنے کا احساس رکھتے ہیں، قوم کو اب اس کرپٹ حکومت کی کسی بات پر یقین نہیں لہذا عمران صاحب استعفیٰ دیں،عمران صاحب 34 روپے پیٹرول بڑھا کر سبسڈی کے ڈرامے کررہے ہیں؟
عالمی جریدے کے مطابق پاکستان چوتھا مہنگا ترین ملک بن گیا ہے۔ترجمان پاکستان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ ملک میں ترقی کی شرح زمین بوس ہے، ٹارگٹڈ سبسڈی کی باتیں قوم کو دھوکا دینے کی کوشش ہے،بدترین مہنگائی، بے روزگاری، معاشی تباہی سے ملک کو اجاڑ دیا گیا ہے۔