طاہر محمود اشرفی 33

عوام شکر ادا کریں اور بہتر نتائج کے لیے دعا جاری رکھیں ‘ طاہر محمود اشرفی

لاہور(رپورٹنگ آن لائن )چیئرمین پاکستان علما ء کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات پاکستان کے لیے اعزاز ہیں ،مذاکرات کے نتائج اللہ کے ہاتھ میں ہیں، انسان کا کام کوشش کرنا ہے ۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ قیادت نے اللہ پر توکل کرتے ہوئے اہم کردار ادا کیا، پہلے جنگ بندی اور پھر مذاکرات ہوئے ،اسلام آباد میں مذاکرات کا دروازہ کھلا اور یہ عمل جاری رہے گا ،عوام کو چاہیے کہ شکر ادا کریں اور بہتر نتائج کے لیے دعا جاری رکھیں ۔

انہوںنے کہا کہ عالمی پیغام اسلام کانفرنس کی تاریخ تبدیل کر کے 20 اپریل مقرر کر دی گئی،کانفرنس میں فلسطین، سعودی عرب، ترکیہ سمیت مختلف ممالک کے علما ء شریک ہوں گے ،کانفرنس میں امن، رواداری اور پیغام پاکستان کے فروغ کے لیے لائحہ عمل پیش کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں