اسلام آباد (ر پورٹنگ آن لائن )وزیر اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ عوام سے اپیل ہے کہ کورونا وائرس سے بچائو کیلئے ویکسین ضرور لگوائیں۔وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بنیادی مراکزِ صحت پر توجہ دے کر صحت کے شعبے کو بہتر بنایا جا سکتا ہے۔
ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ پرائمری ہیلتھ سسٹم کی سہولتوں کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے صحت نے بتایا کہ تمام بنیادی مراکزِ صحت اور رورل ہیلتھ سینٹرز کو اپ گریڈ کر رہے ہیں۔