راجہ عدیل

عوام دو سال سے وعدوں پر عملدرآمد منتظر،بجلی سستی کرکے وعدے پورے کیے جائیں، راجہ عدیل

لاہور (ر پورٹنگ آن لائن) تاجر رہنما انجمن تاجران لوہا مارکیٹ شہید گنج (لنڈا بازار)لاہورکے سینئر نائب صدرراجہ عدیل و سابق ایگزیکٹو ممبر لاہور

چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے یوم آزادی کے موقع پر عوام کو آئی پی پی پیز سے نیا معاہدہ کی خوشخبری کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ک

ہ خوشخبری نہیں صنعتی شعبہ و عوام فوری عملدرآمد چاہتے ہیں ۔اس لیے نئے معاہدہ کا ریلیف اور بجلی کی پیداواری قیمت میں کمی پر بجلی فی یونٹ

سستی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے کیونکہ عوام دو سال سے حکومتی وعدوں کے منتظر ہیں اس لیے بجلی سستی کرکے اب وعدے پورے کیے جائیں

ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہید گنج کے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔راجہ عدیل اشفاق نے کہا کہ موجودہ حکومت کے دو سالوں میں

مہنگائی دو گناہ سے زیادہ ،بے روزگاری میں اضافہ معاشی بدحالی بڑھی کاروباری سرگرمیاں متاثر ہوئیں ۔بجلی کی فی یونٹوں میں مسلسل اضافہ سے

صنعتی شعبہ متاثر ہوا ۔صنعتی شعبہ کی پیداواری لاگت بڑھنے سے اشیاء کی قیمتیں بڑھیں اور مہنگائی میں ہوشربا اضافہ ہوا ،اشیاء کی قیمتیں بڑھنے سے

بیرون ملک پاکستانی برآمدات میں بھی کمی ہوئی اس لیے آئی پی پی ایز سے معاہدے کے ساتھ ہی صنعتی شعبہ اور عوام کیلئے بجلی کی قیمتوں میں کمی

کرکے ریلیف دی جائے تاکہ مہنگی بجلی استعمال کرنے والے شعبے اب بجلی کی کمی کا ریلیف حاصل کرسکیں۔