محکمہ ایکسائز

عوام دشمن پالیسی۔محکمہ ایکسائز کا لاہور میں ذیلی دفتر بند کرنے کا فیصلہ۔

مہر محمد ندیم۔

ڈائریکٹر ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ ریجن سی لاہور محمد آصف نے عوام کی سہولت کے پیش نظر باغبانپورہ، شاہدرہ، جوہرٹاون، علی کمپلیکس اور ڈی ایچ اے کے علاقوں میں بنائے گئے Facilitation Center بتدریج بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
محکمہ ایکسائز
ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں باغبانپورہ سہولت مرکز دوسرے مرحلے میں شاہدرہ سہولت مرکز اور تیسرے مرحلے میں جوہرٹاون، ڈی ایچ اے اور علی کمپلیکس میں واقع ایکسائز دفاتر ختم کیئے جائینگے۔

اور عوام الناس کو مجبور کیا جائیگا کہ وہ شہر کے دوردراز علاقوں سے جین مندر فریدکوٹ کے علاقے میں واقع دفتر ایکسائز پہنچیں اور بھیڑ بھاڑ میں اپنا وقت اور انرجی ویسٹ کریں۔

اس سلسلے میں گفتگو کے لئے ریجن سی لاہور کے ڈائیریکٹر محمد آصف سے تحریری طورپر رابطہ کیا گیا لیکن انہوں نے موقف نہ دیا۔

ذرائع کے مطابق اس سے قبل سابق ڈائیریکٹر ریجن سی لاہور قمر الحسن سجاد نے بھی موٹربرانچ کے ذیلی دفتر ختم کرنے کا قصد کیا تھا جس پر اس وقت کے سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب وقاص علی محمود نے سخت ردعمل دیتے ہوئے قمرالحسن سجاد کو نہ صرف ڈانٹ پلائی بلکہ عوامی سہولت کے کسی بھی مرکز کو بند کرنے سے روک دیا تھا۔