لاہور (رپورٹنگ آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے کہا ہے کہ عوام حکومت سے نجات چاہتی ہے،حکومت اداروں کی تذلیل کررہی ہے، پیٹرول کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے،حکومت کے اسکینڈل کسی سے ڈھکے چھپے نہیں ہیں، ےہ حکومت یوٹرن لے کر فخر محسوس کرتی ہے۔
بدھ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے کہا کہ ایوان صدر آرڈیننس فیکٹری بن چکا ہے،پیپلزپارٹی عوام کو روزگار دیتی ہے، پیپلزپارٹی کے مخالف عوام سے روزگار چھینتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شازیہ مری نے کہا کہ عوام سے روزگار چھین کر کہا جاتا ہے کہ ملک معاشی ترقی کر رہا ہے، سڑکیں اس وقت اچھی لگیں گی جب عوام کے گھر میں آٹا ہوگا ، صدر زرداری کے دور میں خطرناک سیلاب آئے مگر نہ خوراک کی کمی ہوئی نہ مہنگائی بڑھی۔
پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور رکن قومی اسمبلی شازیہ مری نے کہا کہ آگر پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر عمل کیا جاتا تو گیس کا بحران نہ ہوتا ، پارلیمنٹ سے خفیہ کیئے جانے والے فیصلے قوم کیلئے نقصان دہ ہوتے ہیں،صدر آصف علی زرداری نے پارلیمنٹ کو بااختیار بنایا، صدر زرداری نے کسی سے انتقام لینے کی بجائے ملک کی ترقی پر توجہ دی،مہنگائی اور بیروزگاری کے خلاف پیپلزپارٹی کا احتجاج دو ہفتوں سے جاری ہے۔