عثمان بزدار

عوام جانتی ہے الیکشن میں شفافیت سے خوفزدہ لوگ کون ہیں، وزیراعلی پنجاب

اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن ) وزیراعلی پنجاب سردارعثمان بزدار نے کہا کہ عوام جانتی ہے الیکشن میں شفافیت سے خوفزدہ لوگ کون ہیں، الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے خوفزدہ اپوزیشن کو اپنا سیاسی مستقبل تاریک نظر آرہا ہے۔ اپنے بیان میں عثمان بزدار نے کہا کہ دنیا ڈیجیٹلائزیشن کی طرف بڑھ رہی ہے اوراپوزیشن پاکستان کو پیچھے کی طرف لے جانا چاہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن 3 سال سے رو رہی ہے اور یہ آئندہ بھی روتی رہے گی، پی ٹی آئی حکومت مدت پوری کرے گی اور اپوزیشن کو اگلے 5 سال بھی اسی تنخواہ پر کام کرنا پڑے گا۔ وزیراعلی پنجاب نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے لیڈرشپ کے ویژن کو سچ ثابت کردکھایا، ہم دن رات کام اور عوام کی خدمت کر رہے ہیں۔