شیریں رحمان

عوام باشعور ہیں، اگر کچھ غلام ہے تو وہ عمران خان کی سوچ اور سیاست ہے،شیریں رحمان

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمن نے عمران خان کے لانگ مارچ پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حقیقی آزادی کا مقصد ہے مجھ سے ڈیل کرو اور اقتدار کی کرسی پر بٹھاﺅ،سوشل میڈیا اکاﺅنٹ پر شیری رحمن نے لکھا کہ ملک آزاد اور عوام باشعور ہیں،

اس ملک میں اگر کچھ غلام ہے تو وہ عمران خان کی سوچ اور سیاست ہے،شیریں رحمان نے کہا کہ پرامن احتجاج سب کاحق ہے، تاہم اسلام آباد میں انتشار پھیلانے کی کسی کو اجازت نہیں ہوگی،انہوں نے مزید لکھا کہ پی ٹی آئی کے رہنما نےدعوی کیا تھا کہ لانگ مارچ میں لاشیں گریں گی، کیا یہ لاشیں گرانے آ رہے ہیں؟ عمران خان یہی چاہتے ہیں؟ اگر پی ٹی آئی رہنما کا دعوی درست ہوا تو اس کا ذمہ دار کون ہوگا؟شیری رحمن کا کہنا تھاکہ حقیقی آزادی کی آڑ میں ذاتی سیاسی جنگ لڑی جا رہی ہے۔