شبلی فراز 239

عوام ایس اوپیز پر عمل پیرا ہو کر اجتماع میں شرکت سے گریز کریں،شبلی فراز

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ عوام ایس اوپیز پر سختی سے عمل پیرا ہو کر اجتماع میں شرکت کرنے سے گریز کریں۔

ہفتہ کوسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ہمیں عوام کی صحت اور انکی زندگیوں کا تحفظ مقدم ہے، عوام سے اپیل ہے کہ وہ ایس اوپیز پر سختی سے عمل پیرا ہو کر ہر ایسے اجتماع یا سرگرمی سے گریزکریں جو ان کی صحت اورزندگیوں کو خطرے میں ڈالے۔سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ کورونا کی دوسری لہر شدت اختیار کر چکی ہے،اس سے نبردآزما ہونے کیلئے مزید موثر اقدامات کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں