لاہور(رپورٹنگ آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سینئر رہنما ملک سیف الملوک کھوکھر اورصدر یوتھ ونگ لاہور ملک فیصل سیف کھوکھر کی جانب سے مہنگائی مکائومارچ کے شرکا اور کارکنان کو کھوکھر پیلس میں عشائیہ دیا گیا جس میں حلقے کی عوام سمیت مسلم لیگ (ن) کے کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔کھوکھر پیلس میں چاند رات جیسا سماں بندھ گیا ۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما ملک سیف الملوک کھوکھر نے کہا کہ کے آج عوام اپنے حق کو حاصل کرنے کے لئے سڑکوں پر نکل آئی ہے سلیکٹڈ وزیراعظم نے عوام کو مجبور کر دیا ہے کہ وہ اس کے خلاف سڑکوں پر نکلے ۔
مہنگائی مکائومارچ کا سب سے بڑا قافلہ کھوکھر پیلس سے نکلے گا ،ہم پچھلے پندرہ دنوں سے اس کی تیاریاں کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ جب سے یہ حکومت آئی ہے ہم تو تب سے کہہ رہے ہیں کہ یہ عوام دشمن حکومت ہے لیکن ہم اپنے قائدین کے اشارے کے منتظر تھے ۔
انہوں نے کہا کہ ہم مریم نواز اور حمزہ شہباز کی قیادت میں اسلام آباد کی جانب مہنگائی مارچ میں بھرپور حصہ لیں گے ۔انہوں نے کہا کہ یہ ہمیں ہزاروں کارکنوں کو اکٹھا کرنے کی بات کرتے ہیں میں ان کو بتا دوں ک ہزاروں نہیں لاکھوں کی تعداد میں کارکنان لاہور سے اسلام آباد کا رخ کریں گے ہمیں گیدڑ بھبھکیوں سے ڈرانے والے آج خود منہ چھپاتے پھر رہے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ کہ وہ دن دور نہیں جب عوام کو تبدیلی کے خواب دکھانے والوں سے نجات ملے گی اور انشا اللہ مسلم لیگ (ن) ایک مرتبہ پھر عوامی خدمت کے ساتھ میدان میں اترے گی ۔