لاہور (رپورٹنگ آن لائن) ترجمان وزیراعلی و پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ عوام اسمبلیاں تحلیل کرنے کے فیصلے پر چیئرمین عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ کا کہنا تھا کہ مریم کی کنیز اول ہم سے حساب مانگنے سے پہلے اپنے آقاوں کے جواب جمع کرائے، قانون بدل کر کیسز سے جان چھڑانے کو باعزت نہیں بے عزتی سے بری ہونا کہتے ہیں۔