شیخ رشید

عوام اب بھی مری جانے سے باز نہیں آرہے، وزیر داخلہ

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن ) وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ عوام مری جانے سے باز نہیں آرہے ، مری میں تاحال بہت زیادہ گاڑیاں پھنسی ہوئی ہیں، جنہیں نکال رہے ہیں۔

وزیرداخلہ شیخ رشید نے ایک بیان میں کہا کہ عوام مری جانے سے بازنہیں آرہے۔ انہوں نے تجویز دی کہ ہمیں 10 ،15 سیاحتی مقامات بنانے چاہئیں، مری میں جگہ چھوٹی ہے اورآبادی بہت زیادہ ہے۔