اشرف بھٹی

عوام ،تاجروں کیلئے مہنگے یوٹیلٹی بلز کی ادائیگیاں کرنا محال ہوتا جارہا ہے ‘اشرف بھٹی

لاہور( رپورٹنگ آن لائن)آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ عوام اورتاجروں کے لئے مہنگے یوٹیلٹی بلز کی ادائیگیاں کرنا محال ہوتا جارہا ہے ، بجلی کے بلوں میں شامل بے جا ٹیکسز فی الفور ختم کئے جائیں اور فی یونٹ قیمت میں کم از کم 10روپے اضافہ کر کے اسے منجمد کیا جائے ۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کورونا لاک ڈائون کی وجہ سے تاجر طبقہ شدید مالی مشکلات سے دوچار ہے جس کی وجہ سے روزانہ کے اخراجات پورے کرنا بھی مشکل ہو گیا ہے ،

ایسے حالات میں رہی سہی کسر بجلی کے بلوں نے نکال دی ہے ، حکومت سے مطالبہ ہے کہ بجلی کے بلوںمیں عائد بے جا ٹیکسز فی الفور ختم کئے جائیں اور فی یونٹ قیمت میں کم ازکم 10روپے کمی کر کے اسے ایک سال کے لئے منجمد کیا جائے ۔ اشرف بھٹی نے کہا کہ حکومت چھوٹے تاجروں کے لئے بلا سود قرض کی سکیم دے اور اس کیلئے گارنٹی کی شرط کوبھی ختم کیا جائے ۔