عوامی ورکرز 116

عوامی ورکرز پارٹی دیپال پور ضلع اوکاڑہ کی ماہانہ تنظیمی میٹنگ کا انعقاد

اوکاڑہ
( شیر محمد)میٹنگ میں پارٹی کی تنظیمی صورت حال پر غور و خوض کیا گیا اور آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا گیا ۔ طے پایا کہ پارٹی شہر میں محلے وار میٹنگز کا سلسلہ شروع کرے گی جس کا پہلا اجلاس 19 دسمبر کو محمد اعجاز کے گھر پہ ہوگا اس کے علاوہ طے پایا کہ شہر میں عوامی تفریح کے پروگرامز ترتیب دیئے جائیں گے ۔ محلے وار میٹنگز کا مقصد عوامی ورکرز پارٹی کو عوامی سطح پر متعارف کرانا اور پارٹی کی عوام کے ساتھ جڑت قائم کرنا ہے ۔ ۔

میٹنگ میں موجود ساتھیوں نے ملک کے سیاسی حالات پر گفتگو میں بھرپور حصہ لیا اور ملک کے موجودہ سیاسی معاشی بحران کا ذمہ دار ۔ جاگیردارانہ ، سرمایہ دارانہ سامراج نواز نظام کو قرار دیا گیا ۔ گفتگو میں کہا گیا کہ جان لیوا مہنگائی اور بیروزگاری نے غریب عوام کا جینا محال کر دیا ہے قرضوں کی غلام معیشت نے ملک کی آزادی و خود مختاری پر سوال اٹھا دئیے ہیں ملک آئی ایم ایف اور عالمی مالیاتی اداروں کے چنگل میں بڑی طرح پھنس چکا ہے ان حالات میں ملک کے وسیع تر عوام کو جاگیر دارانہ سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف منظم ہو کر استحصال و لوٹ کھسوٹ کے نظام سے چھٹکارہ حاصل کرنا ہے تاکہ ملک میں حقیقی عوامی اقتدار کا قیام ممکن بنایا جا سکے اور محنت کی عظمت کی بنیاد پر عدل انصاف کا غیر طبقاتی نظام اس ملک کے عوام کا مقدر بن سکے ۔

میٹنگ میں عوامی ورکرز پارٹی پاکستان کے مرکزی سیکریٹری یوتھ و سٹوڈنٹس آفیئرز سید احتشام اکبر ، ضلعی جنرل سیکریٹری چوہدری وسیم علی کبیر ، پاکستان کسان کمیٹی ضلع اوکاڑہ کے آرگنائزر راو نثار احمد ، دیپال پور شہر کے صدر عبدالرزاق انجم کے علاوہ دیگر ساتھیوں نے شرکت کی ۔
لوٹ کھسوٹ کے راج کو بدلو
چہرے نہیں نظام کو بدلو

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں