ملک سیف الملوک کھوکھر

عوامی مسائل کو حل کرنا میری اولین ترجیح ہے، ملک سیف الملوک کھوکھر

لاہور (رپورٹنگ آن لائن)پاکستان مسلم لیگ نون کے سینیئر رہنما ممبر صوبائی اسمبلی ملک سیف الملوک کھوکھر نے گزشتہ روز کھوکھر پیلس کھلی کچہری میں عوام کے مسائل سنے اور کارکنان سے ملاقاتیں کیں اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کو حل کرنا میری اولین ترجیح ہے

وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف اور وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف ویژن کے مطابق کام کر رہے ہیں عوامی حکومت آ گئی ہے عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ نیازی حکومت نے ملک کو اندھیروں میں دھکیل دیا تھا عوام پر عذاب بن کر اترے تھے اس قدر مہنگائی کردیں کہ عوام کے لئے ایک وقت کا کھانا مشکل ہوگیا انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نون عوامی مینڈیٹ سے اقتدار میں آئی ہے آج بھی عوام نون لیگ پر اتنا ہی اعتماد کرتی ہے جتنا کہ برسوں پہلے کرتی تھی ۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں عوامی لیڈر ہوں اور عوام کے مسائل کو سمجھتا ہوں کھلی کچہری کا مقصد بھی یہی ہے کہ عوام کے مسائل کو سن کر اسی وقت حل کیا جائے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نون کی قیادت میں ہمارا ملک کا انشاءاللہ دندوگنی اور رات چوگنی ترقی کرے گا ۔۔