شیریں مزاری 182

عوامی طاقت جمود کو شکست دے سکتی ہے، شیریں مزاری

اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی سینئر نائب صدر ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ عوامی طاقت جمود کو شکست دے سکتی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں شیریں مزاری نے کہا کہ واضح رہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف نے متعصب الیکشن کمیشن، پوری حکومتی اور ریاستی مشینری کے باوجود جیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں ان کے متنازعہ کردار کو فراموش نہیں کرنا چاہئے، اس میں سب سے اہم سبق یہ ہے کہ عوامی طاقت جب اپنی بنیاد پر کھڑی ہو تو جمود کو شکست دے سکتی ہے۔ پی ٹی آئی کی مرکزی سینئر نائب صدر شیریں مزاری نے مزید کہا کہ ہمیشہ حمایت کے لیے عوام پر بھروسہ کرنا چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں