اجلاس 71

عوامی ریلیف کے پیش نظر باہمی تنازعات کے حل کے سلسلہ میں ڈسپیوٹ ریزولوشن کمیٹی کا اجلاس

اوکاڑہ
( شیر محمد)اجلاس کی صدارت ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید اور ڈی پی او محمد راشد ہدایت نے کی، اس موقع پر تحفظ ملکیتی جائداد ایکٹ کے تحت کمیٹی میں 33 کیسز پیش کیے گئے، جائیداد تنازت کے سلسلہ میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی بھی بذریعہ ویڈیو لنک سنوائی کی گئی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد شعجین وسطرو اور تینوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز اور ایس ڈی پی اوز سمیت ریونیو فیلڈ سٹاف نے بھی اجلاس میں شرکت کی،

دونوں ضلعی سربراہان نے ملکیتی جائیدادوں کے تنازعہ کےکیسز میں فریقین کی سنوائی کی اور ریونیو ریکارڈ کے مطابق سائلین کی شکایات کے فوری ازالہ کے احکامات جاری کیے، انہوں نے متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز اور ایس ڈی پی اوز کو میرٹ اور شفافیت سے حقائق پر مبنی رپورٹس پیش کرنے کی ہدایات جاری کیں، ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق باہمی تنازعات کے لیے عوامی ریلیف سب سے بڑھ کر ہے، متاثرہ فریقین کو فوری انصاف مہیا کرنے کے لیے قانون کے تمام تقاضے پورے کیے جائیں گے کسی کے ساتھ زیادتی برداشت نہیں کی جائے گی، انہوں نے کہا کہ عوام الناس کی جائیدادوں کے تحفظ کے لیے قانون کی بالادستی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا، ریونیو ریکارڈ کی روشنی میں میرٹ پر سائلین کی مکمل دادرسی کی جا رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں