اوکاڑہ
( شیر محمد)اجلاس کی صدارت ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید اور ڈی پی او محمد راشد ہدایت نے کی، تحفظ ملکیتی جائداد ایکٹ کے تحت کمیٹی میں 33 کیسز پیش کیے گئے، اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد شعجین وسطرو، اسسٹنٹ کمشنرز اور ایس ڈی پی اوز نے اجلاس میں شرکت کی، ضلعی سربراہان نے ملکیتی جائیدادوں کے تنازعہ کے کیسز میں فریقین کی سنوائی کی،
انہوں نے ریونیو ریکارڈ کے مطابق سائلین کی شکایات کے فوری ازالہ کے احکامات جاری کیے اور متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز اور ایس ڈی پی اوز کو میرٹ اور شفافیت سے حقائق پر مبنی رپورٹس پیش کرنے کی ہدایات دیں، ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ریزولیوشن کمیٹی میں جائیدادی تنازعات کے معاملات کی مختلف پہلوؤں سے ریونیو ریکارڈ حقائق پر مبنی چھان بین کے ذریعے متاثرہ فریقین کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں
تاکہ شفاف انداز میں انصاف کے تمام تقاضے پورے کرتے ہوئے عوامی شکایات کا فوری ازالہ ممکن بنایا جا سکے، انہوں نے تمام متعلقہ افسران اور ریونیو فیلڈ سٹاف کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ڈسپیوٹ ریزولوشن کمیٹی کے کیسز کی سنوائی کے دوران مکمل پیروی کریں اور عوامی ریلیف کو مد نظر رکھتے ہوئے قانون کی مکمل پاسداری کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے حکومتی ہدایات پر من و عمل درآمد کو یقینی بنائیں،









