احسن ریاض فتیانہ

عوامی خدمت کرنے کی وجہ سے ہی آج تک ہمیں کامیابی ملی ہے،احسن ریاض فتیانہ

کمالیہ( رپورٹنگ آن لائن) سابق ایم پی اے احسن ریاض فتیانہ نے کہا ہے عوامی خدمت کرنے کی وجہ سے ہی آج تک ہمیں کامیابی ملی ہے ۔

عوامی خدمت کیلئے ہمیں کسی وڈیرے ، زمیندار یا سیاستدان کی اجازت کی ضرورت نہیں ہے ۔ عوامی خدمت کا جذبہ نہ کبھی ختم ہو ا ہے اور نہ ہی ہو سکتا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج کی عوام باشعور اور با خبر ہے ۔

عوام کو علم ہے کہ کون کام کرتا ہے اور کون صرف وعدے کرتا ہے ۔ ان بات کی وضاحتیں دینے کا وقت اب نہیں رہا۔ میڈیا کی ترقی کی بدولت آ ج سیاستدانوں کی پل پل کی خبر عوام تک پہنچ رہی ہے ۔ اللہ کا شکر ہے کہ آج تک کبھی ایسی نوبت نہیں آئی کہ جو وعدہ کیا ہو اسے پورا نہ کیا ہو۔

سیاسی مخالفین نے ہمارے شروع کئے ہوئے ترقیاتی کاموں کو صرف سیاسی مخالفت کی وجہ سے بند کروا دیا تا کہ عوام ہمارے خلاف ہو جائے لیکن ان کے یہ اوچھے ہتھکنڈے کبھی بھی کامیاب نہیں ہوئے اور ا? تعالیٰ نے ہمیں ہمیشہ عز ت سے نوازاہے۔