اوکاڑہ ( شیر محمد) ڈسٹرکٹ سول ڈیفنس آفیسر جاوید اختر کھچی نے اپنے عہدے کا منصب سنبھال لیا ہے۔ ان کی تعیناتی پر شہری حلقوں کی جانب سے خوش آمدید اور مبارکباد کے پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔
عوام نے امید ظاہر کی ہے کہ وہ اپنے تجربے اور صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ضلع اوکاڑہ میں سول ڈیفنس کے نظام کو مزید فعال اور مؤثر بنائیں گے۔
ڈسٹرکٹ سول ڈیفنس آفیسر جاوید اختر کھچی نے کہا کہ میری اولین ترجیح ضلع اوکاڑہ کے عوام کی جان و مال کا تحفظ ہے۔ میں اپنی ٹیم کے ساتھ مل کر بروقت رسپانس اور مؤثر اقدامات کے ذریعے سول ڈیفنس کے نظام کو مزید بہتر بناؤں گا۔









