شعیب اختر 179

عمر شریف کے انتقال پر اپنا دْکھ بیان کرنے کیلئے الفاظ نہیں،شعیب اختر

راولپنڈی (ر پورٹنگ آن لائن)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے کہا ہے کہ عمر شریف کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرنے کیلئے الفاظ ختم ہو گئے ہیں۔انہوں نے ٹوئٹر پر جاری کیئے گئے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ عمر شریف اب ہم میں نہیں رہے، میرے پاس اپنے دکھ کا اظہار کرنے کے لیے الفاظ نہیں ہیں۔شعیب اختر نے کہا کہ عمر شریف نے اپنی زندگی میں اتنی خوشی اور ہنسی پھیلائی ہے کہ انہیں ہمیشہ ہی یاد رکھا جائے گا۔

واضح رہے کہ لیجنڈ کامیڈین عمر شریف طویل علالت کے بعد آج جرمنی کے اسپتال میں انتقال کر گئے۔لیجنڈری اداکار و کامیڈین عمر شریف کافی عرصے سے عارضہ قلب، گردے اور دیگر امراض میں مبتلا تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں