برلن (ر پورٹنگ آن لائن)جرمن شہر نیورمبرگ کے مقامی ہسپتال نے مزاح کی دنیا کے بے تاج بادشاہ، لیجنڈ اداکار عمر شریف کے انتقال کی ابتدائی دستاویز جاری کر دی۔ذرائع نے بتایا کہ متعلقہ بلدیاتی ادارے سے ڈیتھ سرٹیفکیٹ کے اجراء کے بعد اداکار عمر شریف کی میت کو پاکستان منتقل کیا جائے گا۔جرمنی میں ہفتے اور اتوار کو سرکاری چھٹی کے باعث پیر کو ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری ہو سکے گا۔
جرمن قوانین کے مطابق سرکاری ڈیتھ سرٹیفکیٹ کے بغیر میت بیرونِ ملک منتقل نہیں کی جا سکتی۔ذرائع نے بتایا کہ ڈیتھ سرٹیفکیٹ ملنے کے بعد عمر شریف کی میت کو کمرشل پرواز یا ایئر ایمبولینس کے ذریعے پاکستان منتقل کرنے کا فیصلہ ہو گا۔









