عمر شریف 133

عمر شریف کا امریکہ میں ڈاکٹروں کی آٹھ رکنی ٹیم علاج کریگی

لاہور(ر پورٹنگ آن لائن) لیجنڈ کامیڈین اداکار عمر شریف کا امریکہ میں ڈاکٹروں کی آٹھ رکنی ٹیم علاج کرے گی جس میں اداکار ہ ریما کے شوہر ڈاکٹر طارق شہاب بھی شامل ہیں ۔ ذرائع کے مطابق ریما عمر شریف کے خاندان سے مسلسل رابطے میںہیں اور انہیں امریکہ میں کئے جانے والے انتظامات سے آگاہ رکھ رہی ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق عمرشریف کا علان جارج واشنگٹن یونیورسٹی ہسپتال میں علاج کیا جائے گا ۔یہ امکان ظاہرکیا جارہا ہے کہ عمرشریف ان کی اہلیہ اور بیٹا 3 ہفتوں تک امریکہ میں قیام کریں گے اور ان کی سرجری حالت بہترہونے کے بعد کی جائے گی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں