لاہور (رپورٹنگ آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حسان خاور نے کہا ہے کہ عمر سرفراز چیمہ نے خان صاحب کے سچے سپاہی ہونے کا ثبوت دیا ہے جو کہ تمام سیاستدانوں کے لیے مثال ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ پیغام میں حسان خاور نے کہا کہ پولیس کی بھاری نفری اور گورنر ہاس میں داخلے پر پابندی سے غیر آئینی اقدام کو آئینی نہیں بنایا جا سکتا۔
انہوں نے کہا کہ ہم تمام آئینی اور قانونی آپشنز کا استعمال کریں گے اور بوکھلاہٹ کا شکار امپورٹڈ حکومت کو بھرپور جواب دیں گے۔ حسان خاور نے مزید کہا کہ عدالتیں رات کی تاریکی میں ہونے والے اقدام کا نوٹس لیں، رات ایک بجے گورنر کی برطرفی امپورٹڈ حکومت کا ڈر اور نیت کا فتور واضح کرتا ہے۔