ممبئی (رپورٹنگ آن لائن) بالی ووڈ اداکارہ گوہر خان نے شوہر اور فیملی کے ہمراہ عمرے کی تصاویر شیئر کرنے پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب دے دیا۔تنقید کی زد میں آنے کے بعد اداکارہ نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں پنجابی میں کہتے سْنا جاسکتا ہے کہ آپ صرف اپنے رب کو راضی کریں ، سب کو نہیں، بھلے پورا جہاں آپ سے ناراض ہوجائے لیکن آپ کے رب کو آپ سے راضی ہونا چاہیے۔
ویڈیو کے کیپشن میں اداکارہ نے کہا کہ ‘میرا یہ پیغام ایمان کے ان ٹھیکیداروں کے نام ہے جو سوشل میڈیا پر ہتک آمیزی سے بات اور تبصرے کرتے ہیں۔اداکارہ گوہر خان نے کہا کہ اللہ تعالیٰ سب کو جانتا ہے۔ اسے آپ کی اور میری عبادات کا علم ہے اور آپ میرے بارے میں کیا سوچتے ہیں اس سے مجھے کوئی غرض نہیں ہے۔