عمران ہاشمی

عمران ہاشمی سے اختلافات ختم ہوگئے، لوگ کان بھی بہت بھرتے ہیں، ملیکہ شیراوت

ممبئی(رپوٹنگ آن لائن)بالی ووڈ میں اپنے آئٹم سونگز اور بولڈ اداکاری کی وجہ سے مشہور ملیکہ شیراوت نے اداکار عمران ہاشمی کے ساتھ اپنے اختلافات کو تسلیم کرتے ہوئے کہاہے کہ کان بہت بھرتے ہیں لوگ۔انھوں نے اس موقع پر اپنے اور عمران ہاشمی کے درمیان ماضی کی ناراضگی کو اس زمانے میں نوجوانی کی حماقت قرار دیا۔

ملیکہ شیراوت نے ایک انٹرویو میں کہاکہ اس زمانے میں ہم دونوں نوجوان تھے سمجھ بوجھ کی کمی تھی، پھر انا بھی سامنے آجاتی تھی، لوگوں نے مجھے غلط مشورے دئیے۔انہوںنے کہاکہ عمران بہت اچھے اور شاندار انسان ہیں، مرڈر میں جو انکے ساتھ فلمنگ کی اسکی اچھی یادیں آج بھی ذہن پر نقش ہیں۔