لندن (رپورٹنگ آن لائن ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ عمران نیازی حکومت نے پاکستان کی عوام پر 35 دنوں میں تیسرا مہنگائی کا بم گرا دیا، اللہ تعالی ان ظالم اور بے حِس حکمرانوں سے پاکستان کی جلد نجات دلائے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں رہنما (ن) لیگ اسحاق ڈار نے کہا کہ عمران نیازی حکومت نے ایک بار پھر فی لیٹر پٹرول میں 8 روپے، ڈیزل میں 8 روپے، لائٹ ڈیزل میں 6 روپے اور مٹی کے تیل میں 6 روپے اضافہ کر کے پاکستان کی عوام پر 35 دنوں میں تیسرا مہنگائی کا بم گرا دیا۔ اللہ تعالی ان ظالم اور بے حِس حکمرانوں سے پاکستان کی جلد نجات دلائے۔ آمین