عمران عباس 166

عمران عباس کی گائیکی پرعروہ اورصبورکی خوبصورت پرفارمنس

لاہور(ر پورٹنگ آن لائن)صبورعلی اورعروہ حسین کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہو رہی ہے جس میں دونوں عمران عباس کی گائیکی سے لطف اندوز ہوتے ہوئے پرفارم کررہی ہیں۔یہ ویڈیو دراصل ان کے آنے والی ڈرامہ سیریل ”امانت ”کے سیٹ پربنائی گئی ہے جہاں گائیکی کا شوق رکھنے والے عمران عباس نے صبوراورعروہ کو بھی پرجوش کردیا۔عروہ نے یہ ویڈیو انسٹااسٹوریزمیں فالوورز کیلئے شیئرکی۔ویڈیو میں سرجوڑے بیٹھی دونوں اداکارائیں بھارتی گانوں اب نام محبت کے اور نہ جانے کہاں سے آئی ہے یہ لڑکی پر دلچسپ تاثرات کے ساتھ ایکٹ کررہی ہیں جبکہ پس منظرمیں عمران عباس اپنی گائیکی کے جوہردکھارہے ہیں۔

یہ پہلا موقع نہیں کہ عمران نے اپنے مداحوں کو گائیکی سے بھی محظوظ کیا ہو، اس سے قبل گلوکاروپروڈیوسرشانی حیدرکے ساتھ جیمنگ سیشن کے دوران بنائی بھارتی گانے تجھ سے ناراض نہیں زندگی اور بابرعلی کے ساتھ لالی ووڈ فلم قرض کا گانا اک پل کی خوشی گاتے ہوئے بھی ان کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔اپریل 2021 میں عمران عباس نے اپنے یو ٹیوب چینل پرقصیدہ بردہ شریف کی ویڈیو اپ لوڈ کی تھی جسے ترکی کے خوبصورت قامات پرعکس بند کیا گیا جبکہ ویڈیوکی ڈائریکشن بھی انہوں نے خود دی تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں