عمران عباس

عمران عباس کی اداکارہ لیلیٰ واسطی کی مدد کرنے کی اپیل

کراچی (ر پورٹنگ آن لائن)پاکستانی اداکار عمران عباس نے اپنے مداحوں سے اپیل کی ہے کہ ان کی قریبی دوست اور ساتھی اداکارہ لیلیٰ واسطی کی ان کے آفیشل انسٹاگرام اکائونٹ تک دوبارہ رسائی ممکن بنانے کیلئے مدد کی جائے۔عمران عباس نے اپنی انسٹا سٹوری پر ساتھی اداکارہ لیلیٰ واسطی کے انسٹاگرام اکائونٹ کا ایک سکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے اپنے مداحوں سے لیلیٰ واسطی کی مدد کرنے کی اپیل کی ہے۔

انہوں نے اپنی انسٹا سٹوری میں لکھا کہ ‘ان کی قریبی دوست اور ساتھی اداکارہ لیلیٰ واسطی جن کا تعلق پاکستان سے ہے، وہ اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکائونٹ تک فون نمبر تبدیل ہونے کی وجہ سے رسائی حاصل نہیں کر پارہی ہیں’۔عمران عباس نے مداحوں سے درخواست کرتے ہوئے لکھا کہ ‘برائے مہربانی! آپ سب لوگ انسٹاگرام اور لیلیٰ واسطی کو ٹیگ کرکے انسٹاگرام سے اس معاملے کو حل کرنے کی اپیل کریں، شکریہ۔’