عمران عباس 41

عمران عباس مرحوم والدہ کیلئے لکھی نظم سناتے ہوئے جذباتی ہوگئے

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عمران عباس نے مرحوم والدہ کیلئے جذباتی شاعری شیئر کردی۔تفصیلات کے مطابق حال ہی میں عمران عباس نے اسلام آباد میں جشن جون ایلیا کی تقریب میں شرکت کی، جو اردو شاعری اور مشہور شاعر جون ایلیا کے نام منسوب تھی۔

اس تقریب کے دوران وہ اپنی والدہ کے انتقال کے بعد ان کیلئے لکھی گئی ایک نظم سناتے ہوئے جذباتی ہو گئے۔نظم کے الفاظ کچھ یوں ہیں:آنکھیں ڈھونڈتے ڈھونڈتے تھک گئیں عیدی دینے والے ہاتھ… میری نظر اتارنے والے اور وہ صدقہ دیتے ہاتھ… کتنی ساری باتیں تھیں جو کہنی تھیں تب بھول گیا… میرے ہاتھ سے چھوٹ رہے تھے جب وہ تیرے ٹھنڈے ہاتھ۔

عمران عباس نے کمنٹس میں لکھاکہ میں نے یہ اپنی والدہ کے انتقال کے بعد پہلی عید پر لکھا تھا، میں اپنے دل کی گہرائیوں سے آپ سب کی اس بے پناہ محبت اور پذیرائی کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔اداکار نے کہا کہ میری آپ سے عاجزانہ درخواست ہے کہ براہ کرم میری والدہ، میرے والد اور میری بہن کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں،اللہ تعالی آپ کے والدین کو لمبی اور صحت مند زندگی عطا فرمائے آمین، اور جو اس دنیا سے رخصت ہو چکے ہیں ان پر اپنی رحمتیں نازل فرمائے اور انہیں جنت میں اعلیٰ مقام عطا کرے۔ جزاک اللہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں