اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ یاد رہے عمران صاحب کے آٹا چینی انکوائری کمیشن کے بعد چینی دوسری مرتبہ 120روپیہ کلو ہو گئی۔
اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ اصل میں انکوائری کمیشن وہ تمام طریقے سیکھنے کے لئے بنایا گیا تھا جس سے عوام کی چینی پہ مزید کس طرح ڈاکہ ڈالا جا سکے جس کے بعد بنی گالہ میں چینی مافیا مفت چینی پہنچا سکے۔