مریم اورنگزیب 182

عمران صاحب نے پورے ملک میں ہر سطح پہ کرپشن کی منڈی لگائی ہوئی ہے ، مریم اورنگزیب

اسلام آباد( رپورٹنگ آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب نے پورے ملک میں ہر سطح پہ کرپشن کی منڈی لگائی ہوئی ہے ، چور ،بے ایمان، عوام دشمن ٹولے نے ملک کے ہر شعبے میں کرپشن کی اندھیرنگری مچائی ہوئی ہے،مسلط کردہ ٹولے کی تاریخی کرپشن ملک کو دیمک کی طرح کھا رہی ہے اوراس کی بنیادیں ہلا رہی ہے،ٹرانسپیرنسی انٹر نیشنل پہ جھوٹ بولتے کرپٹ عمران صاحب سمیت جھوٹے کرائے کے ترجمان رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ،جب ملک پر مسلط وزیراعظم 400 ارب کی چینی چوری میں ملوث ہو تو کرپشن کا انڈکس بڑھے گا نہیں تو اور کیا ہو گا؟۔

اتوار کو اپنے ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ مسلط کردہ ٹولے کی تاریخی کرپشن ملک کو دیمک کی طرح کھا رہی ہے اوراس کی بنیادیں ہلا رہی ہے ،عمران صاحب نے پورے ملک میں ہر سطح پہ کرپشن کی منڈی لگائی ہوئی ہے ،آج پیسہ کھلاو¿ تو آپ کا بچہ تعلیم حاصل کر سکتا ہے، پیسہ کھلاو تو بیمار بچے کو ہسپتال لے جا سکتے ہو،ٹرانسپیرنسی انٹر نیشنل پہ جھوٹ بولتے کرپٹ عمران صاحب سمیت جھوٹے کرائے کے ترجمان رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ،

عمران صاحب نے جھوٹ پر جھوٹ بولا کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کا ڈیٹا وزیراعظم نواز شریف کے دور کا ہے،ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کا ڈیٹا بھی نوازشریف کے سر تھونپنے سے پتہ چل گیا کہ عمران صاحب کے جھوٹ کی کوئی انتہاءنہیں،عمران صاحب نے نہ صرف خود جھوٹ بولا بلکہ کرائے کے ترجمانوں کی فوج ظفرموج کو بھی مسلسل جھوٹ بولنے کا ٹاسک دیا ،عمران صاحب نے کرپشن انڈیکس 117 سے 124 پر پہنچنے کا ابھی تک جواب نہیں دیا؟

مریم اورنگزیب نے کہا کہ چور ،بے ایمان، عوام دشمن ٹولے نے ملک کے ہر شعبے میں کرپشن کی اندھیرنگری مچائی ہوئی ہے ،بجلی ، گیس ، دوائی ، آٹا ، چینی ، صحت تعلیم ، درخت ، زراعت ، کورونا ہر شعبے میں کرپشن کی منڈی لگی ہوئی ہے ،مسلط کردہ سلیکٹڈ وزیراعظم اپنے ناجائز گھر کے قبضے کے لئے قانون تبدیل کرے، ریگولرائز کرائے تو کرپشن انڈکس بڑھے گا نہیں تو اور کیا ہوگا؟

وزیراعظم نواز شریف کے دور میں کرپشن بتدریج کم ہوئی ، 2018 میں انڈکس 117 پر تھی ،ملک پر مسلط چوروں اور کرپٹ ٹولے کی وجہ سے آج پاکستان کرپشن انڈیکس میں ترقی کرکے 124 پر پہنچ گیا ہے،جب ملک پر مسلط وزیراعظم 400 ارب کی چینی چوری میں ملوث ہو تو کرپشن کا انڈکس بڑھے گا نہیں تو اور کیا ہو گا؟

جب ملک پر مسلط وزیراعظم عوام کے215 ارب کے آٹے، 122 ارب کی ایل این جی ڈکیتی میں سہولت کار ہو تو کرپشن انڈکس بڑھے گا نہیں تو اور کیا ہو گا؟ ملک پر مسلط سلیکٹڈ وزیراعظم آٹا ، بجلی گیس دوائی چوروں کا سہولت کار ہو تو کرپشن انڈکس ہی نہیں، کرپشن میں بھی تاریخی اضافہ ہوا ،ملک پر مسلط عمران صاحب 23 فارن فنڈنگ اکاﺅنٹس سے غیرقانونی فنڈنگ لیتے پکڑا جائے تو کرپشن انڈکس میں اضافہ ہوتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں