مریم اورنگزیب 281

عمران صاحب نے اپنی جھوٹی سیاست چمکانے کے لئے ہمیشہ نوجوانوں سے صرف جھوٹ بولا ہے ، مریم اورنگزیب

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کے نوجوانوں سے متعلق بیان پر کہا ہے کہ عمران صاحب نے اپنی جھوٹی سیاست چمکانے کے لئے ہمیشہ نوجوانوں سے صرف جھوٹ بولا ہے ، تین سال میں جھوٹ، کرپشن، مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی تباہی کے سوا قوم اور نوجوانوں کو آپ نے دیا کیا ہے؟

عمران صاحب آپ نے سی پیک سے روزگار حاصل کرتے نوجوانوں کو یکساں لنگر خانے دئیے،جھوٹے دعووں سے نوجوانوں کا مذاق اڑا رہے ہیں؟ بچے سڑکوں پر احتجاج کر رہے ہیں اور آپ بھاشن دے رہے ہیں؟ ۔جمعہ کو اپنے ایک بیان میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کے نوجوانوں سے متعلق بیان پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ نوجوان سڑکوں پر ہیں، والدین کی دوائی، گھر کا کرایہ، تعلیم کے اخراجات دینے کے قابل انہیں نہیں چھوڑا،عمران صاحب تین سال میں جھوٹ، کرپشن، مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی تباہی کے سوا قوم اور نوجوانوں کو آپ نے دیا کیا ہے؟ ۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب تین سال میں آپ نے نوجوانوں کو یکساں طور پر بے روزگار کیا ہے،عمران صاحب آپ نے سی پیک سے روزگار حاصل کرتے نوجوانوں کو یکساں لنگر خانے دئیے ،اقتدار سنبھالتے ہی نوجوانوں کے لئے تعلیم مہنگی کردی اور تعلمی بجٹ پر چھری پھیر دی ،عمران صاحب آپ نے تین جعلی بجٹ دے کر ملک میں مہنگائی کی سونامی برپا کر کے نوجوانوں سے زندہ رہنے کا حق چھین لیا ،جھوٹے دعووں سے نوجوانوں کا مذاق اڑا رہے ہیں؟ بچے سڑکوں پر احتجاج کر رہے ہیں اور آپ بھاشن دے رہے ہیں؟

نوجوانوں کو لیپ ٹاپ، تعلیمی وظائف دینے پر نوازشریف اور شہباز شریف سے حسد کرنے والا آج نوجوانوں سے روزگار چھین رہے ہیں ،نوجوانوں کے لئے میٹروز، ای ایجوکیشن اور ایشیاءکا سب سے بڑا تعلیمی فنڈ نواز شریف اور شہباز شریف نے دیا ،نوجوانوں کو روزگار اور کاروبار کے لئے تاریخی منصوبے نواز شریف اور شہباز شریف نے دئیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں